شنبه , می 25 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / تہران میں عالمی کتب میلہ، آستان قدس رضوی کےناشرین کی 670 موضوعات پر کتابوں کی نمائش
حضور آستان قدس رضوي در سي و دومين نمايشگاه بين المللي کتاب تهران11

تہران میں عالمی کتب میلہ، آستان قدس رضوی کےناشرین کی 670 موضوعات پر کتابوں کی نمائش

 تہران میں جاری  بتیسویں عالمی کتب میلے میں موجود  آستان قدس رضوی کے اسٹال کے  انچارج حسین تیموری نے  کہا ہے کہ  آستان قدس رضوی  سے وابستہ پبلیشر ز   نے  670  موضوعات پر   کتابیں اس نمائش میں شائقین کے لئے  پیش کی ہیں

انہوں نے آستان قدس رضوی سے وابستہ ناشرین کی  اس  ورلڈ بک فیئر میں سرگرمیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا  کہ آستان قدس رضوی کی  مرکزی    اسٹال میں  جنرل نالج سے متعلق موضوعات اور اسی طرح بزرگوں کی دلچسپی والے موضوعات نیز  ، بچوں اور نوجوانوں سے متعلق کتابوں کے علاوہ   اکیڈمک اور سانئسی  موضوعات اور غیرملکی زبانوں  میں کتابیں  شائقین کے لئے پیش کی گئ  ہیں

آستان نیوز کے مطابق    تہران کے  عالمی کتب میلے میں آستان قدس رضوی کے مرکزی اسٹال کے انچارج  نے کہا  کہ  آستان قدس رضوی کے    بہ  نشر پبلیشرز،اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن،ادارہ تبلیغات اسلامی، آستان قدس سے وابستہ کتابخانوں ،میوزیمز کی تنظیم اور دستاویزاتی سینٹر،رضوی ثقافتی فاؤنڈیشن،علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی،امام رضا(ع) یونیورسٹی،مؤسسہ جوانان اور ان کے علاوہ آستان قدس رضوی  سے وابستہ  دیگر پبلیکیشنز   کی جانب سے ۶۷۰ نئے موضوعات  پر کتابیں اس عالمی نمايش  یا میلے میں پیش کی گئی ہیں۔    انہوں نے کہا کہ ان  میں سے   360   عناوین پر مشتمل کتابیں  فقط بہ نشر پبلیشرز کی ہیں۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ نشرو اشاعت کے شعبہ تجارتی امور کے سربرا ہ   حسین تیموری نے کہا  کہ گذشتہ دو  برسوں سے بہ نشر پبلیشرز  اور آستان قدس رضوی کے دیگر علمی و ثقافتی اداروں کے تعاون سے  ہم   تہران کے عالمی کتب میلے میں شرکت کررہے ہيں ۔     ان کا  کہنا تھا  کہ باہمی ہمفکری میں اضافہ اور انفرادی طور پر شرکت کے   نقصان سے بچنے کے لئے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی  بہ نشرپبلیشرز  کی قیادت میں آستان قدس رضوی سے وابستہ سبھی ناشرین  نے ایک ساتھ  اس  عالمی کتب میلے میں شرکت  کی ہے۔

حسین  تیموری کا کہنا تھا کہ  تہران کے  بتیسویں  عالمی کتب میلے میں مختلف علمی نشستوں کے انعقاد کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جن  میں چند ایک کتابوں  کی  رونمائی  بھی کی جائے گی ۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

نخست وزير پاکستان به حرم مطهر رضوي مشرف شد

وزیراعظم پاکستان عمران خان، حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب

پاکستان کے وزیرا‏عظم عمران خان اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد نے اپنے دو …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *