یکشنبه , دسامبر 15 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / تینوں شب قدر میں زائرین کی میزبانی کے لیے 10 ہزار رضوی خدام آمادہ
zzzz

تینوں شب قدر میں زائرین کی میزبانی کے لیے 10 ہزار رضوی خدام آمادہ

تینوں شب قدر میں حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کے روضہ منورہ میں زائرین کی بہتر سے بہتر میزبانی کے لیے 10 ہزار رضوی خدام کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں   ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے ادارہ امور خادمین کے سربراہ  محمد توکلی نے زائرین و مجاورین کی بہترومناسب میزبانی کے لیے ضروری اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ و امور زائرین نے  ماہ رمضان المبارک،خصوصا  تینوں شب  قدر میں زائرین و مجاورین کے لیے خدمات کا دائرہ مزید وسیع  کیا  ہے  اور  ان کی بہتر سے بہتر میزبانی کے لئے    دس ہزار سے زيادہ خدام کی   خدمات   حاصل کرلی گئ  ہیں  ۔ان کا کہنا تھا کہ    یہ سبھی خدام اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے پوری طرح تیار ہیں

محمد توکلی نے مزید کہاکہ ان شب و روز میں تمام خادمین کی ذمہ داری ہوگي کہ وہ  صفوف کو منظم اور  آمد و رفت میں    زائرین کی راہنمائی کریں   ، صفائی اور نظافت کے ساتھ ساتھ  حرم کے سبھی مقدس مقامات میں  میں فرش بچھا ئيں گے اور افطار سے سحر کے اوقات میں زائرین و مجاورین کو  پانی کا تقسیم کریں گے  ساتھ ہی زائرین کو دعاؤں کی کتابوں اور قرآن کریم کو تقسیم کریں گے تاکہ تمام زائرین و مجاورین آرام و سکون کے ساتھ زیارت سے مشرف  اور اعمال شب قدر کو بہتر طریقے سے  انجام دے سکیں۔

انہوں نے  کہا کہ عطر چھڑکنے اور لوبان و عود جلانے والے خادمین  بھی خصوصی طور پر سبھی صحن اور ہال    کے دروازوں پر اور حرم مطہر رضوی میں داخلے کے    بڑے بڑے دروازوں پر ان  بابرکت  راتوں میں کھڑے رہیں گے ۔

توکلی نے کہا کہ  خادمین کی ایک بڑی تعداد ، زائرین کو راستوں کی راہنمائی کرنے اور زائرین کے آنے جانے کے راستے کو رواں  رکھنے   کی ذمہ داری نبھائيں گے تاکہ  رفت و آمد منظم طریقے سے اور آسانی  کے ساتھ  انجام پائے۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ امورخادمین کے سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شب قدر میں  حرم مطہررضوی میں داخل  ہوتے ہی  تمام زائرین کو پینے کے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، کہا کہ اسی طرح خادمین کی کئی ٹیمیں جوتوں کے لیے پلاسٹک تقسیم کرنے کے لیے  بھی حرم مطہر رضوی کے دروازوں پر کھڑی رہیں گی۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

مراسم تکريم و معارفه 2

حرم مطہر رضوی کے خدام کا جذبہ انسان دوستی اور احساس ذمہ داری قابل قدر ہے:متولی آستان قدس

آستان قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام احمد مروی نے کہا ہے  کہ  حالیہ سیلاب …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *