جمعه , جولای 19 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / شعبہ الخطابة الحسینیۃ برائے خواتین کی جانب سے خواتین کے لیے تخلیقی،علمی، ادبی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل پروگرام کا انعقاد
5a8b6qd

شعبہ الخطابة الحسینیۃ برائے خواتین کی جانب سے خواتین کے لیے تخلیقی،علمی، ادبی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل پروگرام کا انعقاد

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں خواتین اور خصوصا نوجوان خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام خواتین کی تعمیری، تخلیقی، علمی، ادبی، ثقافتی اور فکری صلاحیتوں کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے خواتین کی ان صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور معاشرے کو بہترین اخلاقی وعلمی بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے کئی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

اسی ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی وا انسانی کے ذیلی ادارے شعبہ الخطابة الحسینیۃ برائے خواتین کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران خواتین کے لیے تخلیقی،علمی، ادبی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام بچیوں اور خواتین کی عمر اور لیول کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوئے بیس مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس پروگرام میں 490 خواتین اور بچیوں شرکت کر رہی ہیں۔

اس کورس کا نصاب تخلیقی، علمی، اخلاقی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فقہی، عقائدی، تلاوت قرآن پاک اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی حیات طیبہ پر مبنی دروس پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ پروگرام کے دوران خواتین اور بچیوں کو عربی خطاطی اور فنون لطیفہ سکھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی جبکہ بچیوں اور خواتین کو انگریزی زبان سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے انگریزی زبان پر لیکچر بھی دیے جائیں گے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

8558-20abc8873f0beb5a281cc9

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مومنین نے حضرت علی(ع) کی شبِ شہادت کیسے گزاری؟

شبہائے قدر میں سے دوسری رات کو شب بیداری و عبادت کرنے اور حضرت علی …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *