شنبه , اکتبر 19 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس مولا عباس (ع)۔ / دسیوں لاکھ زائرین کی امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری اور اعمالِ عرفہ ادائیگی
537a1ce0e3a80276ce178ba9bb083b58

دسیوں لاکھ زائرین کی امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری اور اعمالِ عرفہ ادائیگی

عراق کے تمام شہروں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے دسیوں لاکھ زائرین آج نو ذی الحجہ 1440ھ کو کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں حاضری دینے کے لیے موجود ہیں، اور دونوں مقدس روضوں، ما بین الحرمین اور اس کے گرد ونواح میں عرفہ کے اعمال ادا کر رہے ہیں۔

اہل بیت علیھم السلام سے مروی روایات میں مذکور ہے کہ اللہ تعالیٰ عرفہ کے دن خانہ کعبہ کا حج کرنے والوں سے پہلے امام حسین علیہ السلام کے زائرین پہ اپنی نظر رحمت کرتا ہے اور ان کی دعاوں کو قبول کرتا ہے۔

روایات میں عرفہ کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی بہت تاکید کی گئی ہے۔

مومنین کے امام حسین علیہ السلام سے محبت اور عرفہ کے دن امام حسین علیہ السلام کے دن کی زیارت کے بارے میں روایات کا ہی یہ اثر ہے کہ ہر سال عرفہ کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے والوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس سال گزشتہ تمام سالوں سے کئی گنا زیادہ زائرین نے عرفہ کے دن امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں حاضری دی اور عرفہ کے اعمال ادا کیے۔ عرفہ کی رات اور عرفہ کے دن میں زائرین کی جم غفیر کی وجہ سے کربلا کے دونوں مقدس روضوں، مابین الحرمین اور اس کے اطراف میں تِل رکھنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

19b89c6529a5d9833bebb0026a74c846

عراق میں تعینات پاکستان کے سفیر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی زیارت

عراق میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب ساجد بلال نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *